شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہیں ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہیگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے،یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔ آخر میں وفاقی وزیر نے ایک شعر بھی کہا کہ وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا، بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں