پاکستان میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر،10جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج پر مامور فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ پروفیشنلز بھی اس خطرناک مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 444 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سب سے زیادہ سندھ میں3ڈاکٹرز، گلگت بلتستان2، پنجاب2، بلوچستان، اسلام آباد، اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب ایک ایک ڈاکٹر فرائض کی آدائیگی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں متاثرہ41 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کے اسپتالوں میں تعینات تھے جن سے رابطے میں رہنے والے 180 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کی جانچ کے لیے نمونے بھی حاصل کیے ہیں۔ان نمونوں میں سے 172 افراد کے نمونوں کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے 10 افراد میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جبکہ 8 نمونوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ34 ہیلتھ وکرز ایسے ہیں جو اپنے گھروں یا دیگر جگہوں پر آئیسولیٹ ہیں۔دو ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 4 ہیلتھ پروفیشنلز کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے کہ جبکہ ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق بھی ہوا ہے۔وزارت قومی صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وبا سے ابتک 216 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح 67 نرسسز اور161 طبی عملہ کے اراکین بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔طبی عملے میں سب سے زیادہ اڑتیس افراد خیبرپختونخوا میں جبکہ سندھ میں33، پنجاب23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں تیرہ اور آزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا محکمہ صحت نے طبی عملے کیتیزی سیکورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ایک سو تین ہیلتھ ورکرز میں وبائی مرض کی تشخیص ہوچکی ہے۔پشاور کے تین بڑے اسپتالوں کا صحت عملہ بھی کورونا کا شکار ہے،اسٹاف کے 24 کیسز کے ساتھ لیڈی ریڈنگ اسپتال سب زیادہ سے متاثر ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثر طبی عملے کی تعداد 14 اورخیبر ٹیچنگ میں 15 ہوگئی ہے۔طبی عملے کے 583 کلوز کانٹیکٹ افراد کی نشاندہی پر 407 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا، جن میں 45 مثبت آئے محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق اب تک 20 صحت اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر جاوید کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ہیں دوسری جانب پشاور سے اب تک نجی چینلز کے تین صحافیوں بھی کورونا پازیٹیو آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں