لاہور، ن لیگی رہنما طارق بٹ کے بیٹے اسامہ بٹ پر قاتلانہ حملہ
لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق بٹ کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں لیگی رہنما طارق بٹ کے بیٹے اسامہ بٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے اسامہ بٹ کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے باآسانی فرار ہو گئے جس کے بعد ایک راہگیر نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی، بعدازاں رضاکاروں نے زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسامہ بٹ کو تین گولیاں لگیں جس کے باعث اس کا خود زیادہ بہہ گیا۔مانگا منڈی پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس حکام کو ملنے والی ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسامہ کی کسی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔پولیس نے اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اصل ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


