اوستہ محمد، رمضان سے قبل مہنگائی میں اضافہ، مختلف اشیاءمہنگی

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ماہ صیام آنے سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،سبزی، پھل،فروٹ ،گوشت،سمیت مشروبات بھی مہنگے،مہنگائی کو ضلعی و تحصیل انتظامیہ کنٹرول کرے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ ماہ صیام سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا سبزی، فروٹ،گوشت،سمیت مشروبات اور ایشا خورت نوش کی قیمتیں مہنگی ہو گئی ہیں اسے کون کنٹرول کرے گا عوامی حلقوں نے کہا کہ یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ ماہ صیام سے ناجائز فایدہ لینا شروع کر دیا ،غریب پہلے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پھر روزے دار کو روزا کھولنا بھی مشکل ہوگیا ضلعی اور تحصیل انتظامیہ فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں