عمران خان کو ہٹایہ نہ گیا توپاکستان کیلئے سنگین نتائج ہوں گے،شیریں مزاری

وفاقی وزیر شیریں مزاری نیکہا ہیکہ حقائق یہ ہیں کہ ایک دستاویز سرکاری سطح پر پاکستان کو دی گئی، جس میں دوٹوک کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے پہلے پاکستان کو دی گئی، دستاویز میں کہا گيا کہ وزیراعظم کو نہ ہٹایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دھمکیاں براہ راست اور پاکستان کے اہم امور ٹارگٹ کرنے سے متعلق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم یہ دستاویز چیف جسٹس پاکستان کو دکھانیکو تیار ہیں، نواز شریف اس سازش کا حصہ ہیں، سوال یہ ہیکہ کتنے اپوزيشن رہنما اس سے واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایسی دستاویز قوم کے ساتھ شیئر کرنے میں حق بجانب تھے، عوام کو تحریک عدم اعتماد کے پیچھے اصل کھیل، قوتوں اور سہولت کاروں کا پتا ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں