ایم کیو ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ جا ملی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)عمران خان کاآخری اتحادی بھی اپوزیشن سے جاملارات گئے اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے تحریری معاہدہ کاڈراپ تیارکیاجارہاہے اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیگی۔اس سے قبل شہباز شریف اور ایم کیو ایم رہنماﺅں کی درمیان طویل مذاکرات ہوئے بعد ازاں شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے قیادت سے بھی مشاورت کی جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو قبول کرنے کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تا ہم اس کا باقاعدہ اعلان تحریری معاہدے کے بعد کیا جائے گا جو آج کسی وقت متوقع ہے ۔بی اے پی اور ایم کیو ایم کے جانب سے تحریک عدم اعتماد کے حمایت کے بعد اپوزیشن کی نمبر گیمز میں واضح بر تری حاصل ہوگی


