لاپتہ حفیظ بلوچ کی ہتھ کڑی لگی تصویر وائرل ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جبری طور پر لاپتا نوجوان حفیظ بلوچ کی ہتھکڑی لگی تصویر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں حفیظ بلوچ ڈیرہ مراد جمالی تھانے میں بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 8 فروری کو خضدار سے قائداعظم یونیورسٹی کے ایم فل اسکالر اور باغبانہ خضدار سے تعلق رکھنے والے حفیظ بلوچ کو ایک نجی اکیڈمی سے نامعلوم افراد نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جس کی رہائی کیلیے ملک گیر احتجاج سمیت ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں