بلوچستان کے عوام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے شہید فداحمد بلوچ کے برسی پر خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے کہا کہ شہید فداحمد بلوچ کو بلوچ قومی تحریک میں نمایاں سیاسی خدمات اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید فدا بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ عوام کے سیاسی معاشی اور ثقافتی و جغرافیائی حقوق کے حصول کے لیے وقف کی وہ ایک انتہائی زہین،بہادر سیاسی رہنما تھے جھنوں نے مسلسل جدوجہد کے ذریعے عوام کو سیاسی و نظریاتی بنیادوں پر متحد کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ عوام کو سیاسی جماعت دیا بلکہ بلوچ طلبا کو متحد کردیا۔ شہید فدااحمد بلوچ،شہید مولابخش دشتی کی کوششوں سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے دونوں دھڑوں کا انضمام عمل میں لایا گیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قومی تحریک کی سیاسی جدوجہد میں فداحمد، مولابخش دشتی کو نمایاں مقام اور احترام حاصل ہے سیاسی کارکنوں کا ان رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اس جاری میشن کو مکمل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے گزشتہ انتخابات میں عوام کے جمہوری مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ملک و بلوچستان میں ایسی حکومتوں کی تشکیل عمل میں لایا گیا جن کا عوام اور ان کے سیاسی تحریک سے کوئی واسطہ نہیں اس لیے عوام کے مفادات کے برخلاف اٹھارویں ترمیم کو رول بھیک کرنے کی سازشیں شروع کر دی گئی ہیں لیکن نیشنل پارٹی ملک کے دیگر قومی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں