ساجد بلوچ کی لاش کی برآمدگی کی مذمت،تحقیقات کی جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے سوئیڈن میں بلوچ نوجوان ساجد بلوچ کے اغوا کے بعد لاش کی برآمدگی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے بیان میں سوئیڈش حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نوجوان طالب علم ساجد بلوچ کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئے اور پتہ لگایا جائے کہ اس کو کس نے اور کیوں اغوا اور قتل کیا تمام حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے بیان میں شہید ساجد بلوچ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں