حلقہ بندیاں روکنے کے لیے،ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری ہونے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جاسکتی ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ادارہ برائے شماریات نے 2017 میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے تاہم مشترکہ مفادات کونسل نے تاحال مردم شماری 2017 کے حتمی نتائج جاری نہیں کیے۔خط میں ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی نتائج تک یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹاون کی سطح پرنئی حلقہ بندیوں کا عمل روکا جائے۔ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن کمیشن کو لکھ گئے خط میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عوام کو صحت کی سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments