بھارت، راجستھان میں ہندو مسلم فسادات، مسلمانوں کی املاک تباہ
کرولی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کرولی میں ابتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسجد پر پتھراؤ کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیموں کی جانب سے کرولی شہر میں چیتر نوراتری میں گزشتہ روز مسلم علاقوں سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ریلی کٹواڑا بازار پہنچی تو یہاں کچھ شرپسند اور جنونی ہندوں نے مسجد پر پتھراؤ شروع کردیا مسلمانوں کی جانب سے مسجد کا دفاع کیا گیا جس پر مشتعل ہندوں نے مسلمانوں پر پتھرا ؤ کرتے ہوئے مسلمانوں کی املاک کو آگ لگا دی گئی جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ تصادم میں پولیس سمیت 42 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ مقامی انتظامیہ نے کرولی میں کشیدہ حالات کے باعث کرفیو نافذ کر دیا ہے اورعلاقہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


