شہباز شریف کا ایک بار پھر لندن جانے کا پلان،قریبی عزیزوں سے صلاح مشورے


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر لندن جانے کا پلان ترتیب دینا شروع کر دیا۔بااثر حلقوں میں شہباز شریف سے متعلق چہ مہ گوئیاں عروج پر پہنچ گئیں۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دوبارہ لندن جانے کیلئے اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق شہباز شریف اس وقت انتہائی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا پاکستان آنے کا فیصلہ غلط تھا جبکہ وطن واپسی کے دوران ان کے مقاصد بھی پورے نہیں ہوئے،ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو اب محسوس ہونے لگا ہے کہ حکومت نے ان کے گھر گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب سے متعدد نوٹس بھی موصول ہو چکے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں انتہائی قریبی دوست سے لندن جانے کیلئے بات کی اور ان کو کہا کہ پاکستان سے جانے کیلئے ان کی مدد کریں۔