بلاول بھٹو نے ثابت کیا وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں، شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں،ان کا مزدوروں اورمحنت کشوں سے کوئی تعلق نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی نااہلی وفاق پرڈالنے کی کوشش کی، کورونا وائرس پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دن کیاوقات میں سونے والے حقیقت سے نابلد ہیں،بلاول بھٹو سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس وزیراعلی سے کوئی نہیں پوچھتا کہ جو کہتا ہے کورونا کیسے کاٹتا ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں لڑنا ہے، میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت بھی عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی۔بلاول نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں،400 طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا اور کورونا وائرس سے پاکستان میں 9 ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سب سیزیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، حکومت پاکستان کو دیہاڑی دار طبقے اورطبی عملے کیلئے عملی اقدام کرنے چاہیں۔