کورونا وائرس: وزیراعظم کا پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کواعتماد میں لینے کافیصلہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کواعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے۔ وزیراعظم نے 4 مئی کو ویڈیو لنک اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم عمران خان ارکان کو معیشت اور کورونا وائرس سینمٹنے کیلیے حکومتی اقدامات پراعتماد میں لیں گے۔ارکان کے تحفظات اور شکایات بھی سنیں گے۔ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے مسائل۔ کورونا صورتحال اورریلیف اقدامات پربات کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈان کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تلقین کر دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ کورونا وبا کے باعث جاری لاک ڈان کے دوران نوجوان اسلامی تہذیب اور تاریخ کا مطالبہ کریں، اس حوالے سے وزیراعظم نے نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویز دی۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ فراس الخطیب مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، اس میں مسلمانوں کیعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔