عمران خان کی خارجہ پالیسی بھٹو جیسی ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی ذوالفقار علی بھٹو والی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف بے نظیر دور میں بدلا لیکن آصف زرداری نے مؤقف بالکل ہی بدل دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کا حصہ ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہے مگر سیکھ رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ حکومت اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ پرو یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں لیکن کچھ ایشوز پر میری پوزیشن رہی ہے۔ جبری گمشدگی پر احتجاج میں شرکت کرتی رہی ہوں اور وزیر بنتے ہی جبری گمشدگی پر مسودہ قانون بنا کر دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کیخلاف سازش کی کوشش?ں ہو رہی ہ?ں لیکن ایسی اپوزیشن سازش کرے گی جس پر کرپشن چارجز ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے خ?الات ملتے تھے اس لیے پارٹی جوائن کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں