مجھ سے منسوب دوست محمد مزاری کا بیان غلط ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرنے کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ احمد اویس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ مجھ سے منسوب دوست محمد مزاری کا بیان غلط ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے دوست محمد کو کوئی مشورہ نہیں دیا جیسا وہ کہہ رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ 6 اپریل کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین و قانون کے مطابق ہوگا، میں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو کوئی مشورہ نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں