تہران، قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن کے نائب سفیر وزارت خارجہ طلب

تہران : ایران میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے نائب سفیر وزارت خارجہ میں طلب کر لئے گئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ نے سویڈن میں دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی کے لیڈر اور اس کے حامیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی پر شدید رد عمل دکھاتے ہوئے، سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کر لیا۔وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سویڈن کے نائب سفیر کو طلب کیا گیا اور اس ملک کی پولیس کے تحفظ اور آزادی رائے کے اظہار کی آڑ میں، انتہا پسند لیڈر کے ہاتھوں اسلام کی مقدس کتاب کی توہین پر شدید احتجاج درج کرایا گیا۔سویڈن میں دائیں بازو کی انتہاءپسند پارٹی اسٹریم کرس کے لیڈر ریسمس پیلوڈن نے سینچر کے روز ملک کے مسلمان آبادی والے مرکزی شہر اوریبرو میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں