عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے کوئٹہ میں کولڈ اسٹوریج کے قیام کی تقریب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے تحت کولڈ اسٹوریج بنانے کی تقریبِ دستخط کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ایف اے او کے پاکستان میں نمائندہ فلورنس رول، سیکرٹری ایگریکلچر امید علی کھوکھر اور ایف اے او بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی اور محکمہ زراعت کے آفیسرز شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے تعاون سے بلوچستان کیمختلف اضلاع میں USAID پراجیکٹ THAzAمیں زراعت اور باغبانی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے اس پراجیکٹ کا مقصد ہے کے کسانوں کی نہ صرف آمدنی بڑھے گی بلکہ انکے تعلقات دوسرے باغبانی کرنے والے افراد سے مضبوط ہو ں گے اور انکی رسائی بھی پورے ملک کی مارکیٹس ممکن ہو گی۔اس پراجیکٹ کے تحت یہ کولڈ اسٹوریج بلوچستان کے کسانوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا اس سینہ صرف انکو اپنی پیداوار کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ انکی پیداوار کی شیلف لائف بھی بڑھ جائے گی۔ایف اے او نمائندہ فلورنس نے اس موقع پر کہا کہ ایف اے او اس پراجیکٹ کے تحت بلوچستان کے کسانوں کی مدد کر رہا ہے اور یہ زراعت کو فروغ دینے کے لیے مختلف ٹریننگز اور خدمات فراہم کر رہا ہے، جس سے لوگوں کے لیے زراعت میں آمدنی کے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں جوکہ زراعت کی بڑھوتری کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔سیکرٹری ایگریکچر نے اس موقع پر کہا کہ کولڈ اسٹوریج کا قیام بلوچستان میں ناگزیر ہے۔ یہ کسان حضرات کو بعض دفعہ اپنی پیداوار دوسرے صوبوں میں کولڈ اسٹوریج میں رکھنا پڑتی ہے ایف اے او کے اس اقدام سے کسان اپنے گھر بیٹھے اپنی پیداوار کو محفوظ رکھ کے اچھی آمدنی اٹھا سکیں گے۔


