بسیمہ کا واحد موبائل نیٹ ورک صارفین کو سہولت دینے میں ناکام

بسیمہ (انتخاب نیوز) بسیمہ کا واحد موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹیلی نار صارفین کو سہولت دینے میں مکمل طور پر ناکام،نیٹ کا نظام برائے نام کا ہوکر رہ گیا،دوران گفتگو ایک دوسرے کے الفاظ سمجھ نہیں پائے جاتے ہیں۔ٹیلی نار سروس کئی دنوں سے کام نہیں کررہا ہے شہر سے ایک کلومیٹر باہر نیٹ کام نہیں کرتا ہے جس سے صارفین کے نیٹ پیکیجز مفت میں ضیائع ہورہے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کو ایزی پیسہ بھیجنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔صارفین نے ٹیلی نار کمپنی کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ میں ٹیلی نار نیٹ ورک کا نظام درست کرکے صارفین کو بہتر سہولت فراہم کیا جائے تاکہ صارفین اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ نیٹ کا بآسانی استعمال کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں