سٹوریج یونٹس اور آئی ٹی ایکومنٹس آفات سے بچاؤ میں مددگار ہوں گے،عالمی ادارہ خوراک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کی جانب سے نئے تعمیر شدہ ایمرجنسی سٹوریج میں سہولیات، پہلے سے تیار شدہ درجہ حرارت پر قابو پانے والے سٹوریج یونٹس، اور آئی ٹی ایکوپمنٹس پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)بلوچستان اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز چمن اور چاغی حکام کے حوالے کردیا، یہ تعاون WFPکی حکومت کی حمایت بلوچستان میں ہنگامی تیاریوں اور قدرتی آفات کے خطرے میں کمی کے لئے کوششوں کا حصہ تھا۔ اس میں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں WFPکے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے، عبدالصبور کاکڑ، پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم ایز کے اہلکاروں، سرکاری لائن محکمے کے نمائندے، چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان سمیت اقوام متحدہ اور اکیڈمیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ WFP نے حال ہی میں ہنگامی تیاری کی صلاحیت index(EPCI) کو بھی تعینات کیا ہے۔ ڈبلیو ایف او کی جانب سے فراہم کردہ کارپوریٹ ٹول کا مقصد بلوچستان اور منتخب 6اضلاع میں ڈی ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی تیاری کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس موقع پر پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز چمن اور چاغی حکام کو دو ہنگامی سٹوریج کی سہولیات کے ساتھ دو درجہ حرارت پر قابو پانے والے سٹوریج یونٹس اور آئی ٹی ایکومنٹس فراہم کی گئی۔ یہ آلات چمن اور چاغی کے اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ضلعی حکام کی ہنگامی اسٹوریج، کوآرڈینیشن، مواصلات اور رپورٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی پاکستان کرس کائے نے کہا کہ ڈبلیو ایف او کی کوشش ہے کہ قدرتی آفات کے دوران اور ان سے ہونے والے اثرات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں وہ ان آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے حالات پر قابو پاسکے۔ انہوں نے ہنگامی سہولیات اور آلات کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ آن آلات سے حکومت بلوچستان کو بہتر انتظام اور ہم آہنگی میں مدد دے گی۔خطے میں آفات سے بچاؤ کیلیے مقامی سطح پر اہم امدادی اشیا کو ذخیرہ کرنے اور ان کا انتظام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل PDMA حکومت بلوچستان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی کوشش رہی ہے کہ ناگہانی آفات کی وجہ سے کمونیٹیز پر ہونے والے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں