اوستہ محمد میں موٹر سائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ تین افراد جاں بحق۔موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹکرا گئے۔ اوستہ محمد کے قریب علی آباد روڈ پر خوفناک ٹریکٹر موٹر سائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں تین افراد امیتاز ۔مینر اور بشیر احمد لاشاری جاں بحق ہوگئے جنہیں پولیس نے سول اسپتال لایا گیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عید کے لیے کپڑے اور سامان لینے گئے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ ٹریکٹر پولیس نے تحویل میں لے لیا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں