دادو کے گاﺅں نور پور میں آگ لگنے سے 20 مکانات متاثر
دادو (انتخاب نیوز) داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاﺅں نور پور کے 20 سے زائد مکانات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نور پور میں 132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے وقت پر پہنچ کر گاﺅں میں لگی آگ پر سوا گھنٹے میں قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میہڑ کے گاﺅں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments


