جیکب آباد، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ کی بھرمار، کسٹم پولیس نے ٹھل بائی پاس سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑ لی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے راستے غیر ملکی گاڑیوں کی اسمگلنگ دھڑا دھڑ جاری ہے بائی پاس پر تین اداروں کی چوکیاں قائم ہونے کے باوجود نان کسٹم پیٖڈ گاڑیوں کا ملک کے دیگر علاقوں میں لیجانے سوالیہ نشان ہے متعلقہ اداروں کے افسران کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ملکی معیشت کو ہرماہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہاہے اور اسمگلر کھلے عام اس غیر قانونی کاروبا ر کو بڑھا رہے ہیں، گزشتہ روز کسٹم پولیس نے ٹھل بائی پاس سے ایک نان کسٹم پیڈ کار کو پکڑ لیا ذرائع کے مطابق لین دین نہ ہونے پر کار کو جیکب آباد چیک پوسٹ منتقل کیا گیا جس سے لین دین کامیاب نہیں ہوتی کسٹم پولیس اسکی کاروائی بالاحکام کو دکھاتی ہے دیگر غیر ملکی گاڑیاں جن سے لائین بنی ہوئی ہے وہ بلا روک ٹوک کراس ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں