ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی کراچی خود کش حملے کی مذمت
کوئٹہ(انتخاب نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے چائنیز انسٹیٹیوٹ آف کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں،سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے،دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم کے لیے نیک فال نہیں،غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اورانکیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔
Load/Hide Comments


