وزیراعلیٰ بلوچستان کا جزبہ خیر سگالی ، حکومت بلوچستان کا پرانا جیٹ ہوائی جہاز وزیراعظم کشمیر کے حوالے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جزبہ خیر سگالی کے طور پر حکومت بلوچستان کا پرانا جیٹ ہوائی جہاز حکومت آزاد کشمیر کو دینے کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے یہاں ہونے والی ملاقات میں باضابطہ طور پر جہاز دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ جہاز بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے عوام کے لیئے جزبہ خیر سگالی کا اظہار ہے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو طیارہ حوالگی کا مراسلہ بھی دیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے گرانقدر تحفہ دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کے زیر استعمال موجودہ طیارے کی خرید کے بعد سے پرانا ہوائی جہاز کسی کے استعمال میں نہیں ہے اور کوئٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی حکومت کے ہینگر میں پارک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں