جامعہ کراچی خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور کردار سامنے آ گیا

کراچی (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور کردار سامنے آ گیا۔ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برقع پوش خاتون جامعہ کراچی کے اندر ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور خاتون رکشے سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہو جاتی ہے، سفید اسکارف والی خاتون مبینہ حملہ آور کے پاس جاکر کچھ بات کرتی ہے اور بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پر آ جاتی ہے۔ خودکش بمبار خاتون نے جامعہ کراچی آنے کیلئے رکشہ استعمال کیا، تفتیشی حکام۔ سامنے آنے والے شواہد کے مطابق حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک وین کا انتظار کیا اور خاتون نے جامعہ میں داخل ہونے کے لیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔ پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے ذریعے رکشے کی تلاش جاری ہے۔ کراچی پولیس چیف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خاتون انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر پہلے سے اپنے ہدف کا انتظار کر رہی تھی، چینی اساتذہ کی وین جیسے ہی گیٹ پر پہنچی، خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں