قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
قلات( انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات اورگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


