جبری تبادلوں کیخلاف مزدور یونین رہنماﺅں کا احتجاج کا اعلان

خضدار (انتخاب نیوز) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر خلیل احمد چنال کے صدارت میں میٹنگ،پاکستان ورکرز کنفیڈریشن میں شامل متحدہ لیبر فیڈریشن، پاکستان ورکرز فیڈریشن و دیگر مزدور تنظیموں کی جانب سے بولان مائننگ انٹر پرائزز کے مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ایک اہم اجلاس ہوئی، اجلاس خلیل چنال کی قیادت میں ہوئی، اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بولان مائننگ انٹر پرائزز انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور یونین عہدیداروں کی جبری تبادلے و دیگر ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کے خلاف عید کے فورا بعد صوبائی قائد علی بخش جمالی کے فیصلے کے مطابق بولان انتظامیہ کے مزدور کش پالیسیوں کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا، اجلاس سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے صدر خلیل چنال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان کمپنی میں ایک نان لوکل آفیسر یہاں کے مقامی لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے اور یہاں کے مقامی مزدوروں کو مختلف حربوں سے تنگ اور انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مزدور دشمن سوچ رکھنے والے کئی آفیسر آئے اور چلے گئے کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اور موجودہ انتظامیہ بھی وہی سوچ لیکر آیا ہے کہ مزدوروں کو غلام بناں گا لیکن یہ ان کی بھول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں