کوشش رہے گی کہ مرکز سے بلوچستان تک لوگوں کو ریلیف میسر ہوں
اسلام آبا /کوئٹہ(انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان جیالوں کا مرکز ہے کوشش ہے کہ اس صوبے کو ہرممکن ریلیف دیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری کوشش رہے گی کہ مرکز سے بلوچستان کو ہر ممکن ریلیف پہنچا سکیںہم نے پہلے بھی صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ بلوچستان ہمیشہ سے بھٹو کے جیالوں کا مرکز رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور کے مطابق کام کیاہے ۔اس موقع پر میر چنگیز جمالی نے بلاول بھٹو زرداری کووفاقی وزارت کا حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کی اور کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔
Load/Hide Comments


