کراچی،شاری بلوچ کے شوہر کی گرفتار ی کا دعوی
کراچی(این این آئی)کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کے شوہر کی گرفتار ی کا دعوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چینی سفیر کو گرفتاری کا بتایا گیا۔سی ایم ہاﺅس کراچی میں وزیر داخلہ کی موجودگی میں قائم مقام چینی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جامعہ کراچی دھماکے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے اور خاتون کے گرفتارشوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ کراچی کو پرامن شہر بنائیں گے چینی باشندوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائےگا، کل کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پنچائیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں چینی سفارتخانے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے چینی حکام کراچی واقعے کےبعدحکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں۔


