شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کا انتظار ہے، رویت ہلال کمیٹی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مولانا عبدالخیر آزاد نے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ ضلع مردان، بونیر، چارسدہ میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ مفتی پوپلزئی کے مطابق جیسے ہی شہادتوں کی تصدیق ہوگی تو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیں گے۔
Load/Hide Comments


