بیلہ، کنڈ کے عوام بجلی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم
بیلہ(انتخاب نیوز) کنڈ کے عوام بجلی، پینے کے پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں یہاں کے بااثر وڈیرے عوام سے ووٹ تو لیتے ہیں مگر عوامی مسائل حل کرنے سے گریزاں ہیں حبکو پاور کمپنی بائیکو سمیت چائنا کول پاور جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کنڈ کے افراد کو روزگار میسر نہیں ہے بااثر سیاسی وڈیرے صرف اپنے مفادات کے حصول میں مصروف عمل ہیں عوام بدحالی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار موضع کنڈ تحصیل گڈانی کے سماجی کارکن رسول بخش پالاری نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا موضع کنڈ کثیر آبادی پر مشتمل علاقہ ہے لیکن یہاں کے باشندوں کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں حبکو پاور کمپنی اس علاقے میں ہونے کے باوجود کنڈ کے مکین تیس سالوں سے بجلی جیسی اہم سہولت سے محروم ہیں یہاں کے مکین پینے کے صاف پانی علاج معالجے روزگار اور دیگر سہولتوں سے یکسر محروم ہیں پالاری نے کہا کہ کنڈ کے سیاسی وڈیرے یہاں موجود کمپنیوں میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نمائندگی کرنے سے قاصر ہیں اپنا کام بنتا بھاڑ میں جائے جنتا کے مصداق عوام کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے سیزن میں عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ لینے والے بااثر شخصیات کنڈ کے عوام کو بجلی و دیگر سہولیات مہیا کریں انہوں کہا کہ کنڈ کے عوام اب مزید ان سیاسی شخصیات کے بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے یکجا ہوجائیں اسی عوام کی بقا ہے آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں کنڈ کے عوام اپنے لئے نئے اور مخلص نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔


