تمام اداروں نے مربوط کاوشوں سے پر امن فضا کا قیام یقینی بنایاہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رمضان المبارک کے دوران اور عید کے موقع پر بہترین سکیورٹی اقدامات پر سکیورٹی فورسز کو شاباش اورسکیورٹی اہلکاروں کو عید کی خصوصی مبارک دی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہاپنے گھروں اور خاندانوں سے دور سکیورٹی اہلکار عوام کے جان مال کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وطن کے ان سپوتوں کے قرض دار ہیں جو خود جاگ کر قوم کو پرسکون نیند لینے کا موقع دیتے ہیں کمشنروں ضلعی انتظامیہ پولیس لیویز ایف سی اور پاک فوج کی کارکردگی قابل ستائیش ہے تمام متعلقہ اداروں نے مربوط کاوشوں سے پر امن فضا کا قیام یقینی بنایاہے ماہ رمضان اور عید کے ْموقع پر عوام اور علماء کرام نے قابل قدر تعاون کیاہم سب ملکر دشمنوں کے مزموم عزائم ناکام بنا کر دیرپا امن قائم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی جنگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔


