سردار اختر مینگل کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ ، زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
وڈھ(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں فوری امدادی ٹیمیں بھیجنے کا کہا گیا۔ تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں آڑنجی خزینئی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی دی اور انہیں متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں بھیجنے کے لیے کہا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے علاقے کے لیے امدادی ٹیمیں پی ڈی ایم اے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی روانہ کردی گئی۔ جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کی سطح پر زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو ریسکیو کرنے اور متاثرہ علاقوں میں لوگون کی مدد کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ پارٹی کے مطابق علاقے میں لوگ جہاں جن مقامات سے پانی پیتے ہیں وہاں متاثر ہوگئے ہیں۔پارٹی کے مطابق علاقے میں راستے متاثر ہوگئے ہیں لوگوں کے پاس جانے اور ریسکیو کرنے مین مشکلات پیش أرہے ہیں۔


