مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں نہ گھسیٹا جائے، آئی ایس پی آر
اسلام آباد(انتخاب نیوز)فوج کے ذرائعے ابلاغ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ادارے کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع ہے سب قانون کی پاسداری کرینگے، افواج کو ملکی سیاست سے دور رکھیں۔پاکستان کی مسلح افواج اوراسکی قیادت کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مسلح افواج کوغیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل میں شامل کرناسختی سے منع ہے۔ توقع ہے کہ سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔ مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے براہ راست اور مختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں۔ بعض سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہے ہیں۔ غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔
Load/Hide Comments


