دکی ہسپتال کے غیرحاضر 5 ڈاکٹروں کی بر طرفی کا حکم

دکی (انتخاب نیوز) سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے اچانک اتوار کے روز دکی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ بھی موجود تھے۔سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے شعبہ حادثات اور سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سومار خان نے سیکرٹری صحت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ضلع بھر کے بینادی مراکز صحت کے حوالے سے بریفننگ دی۔پانچ ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر سیکرٹری صحت برہم ہوگئے سیکرٹری صحت نے پانچ مہینے سے غیر حاضر پانچ ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پر سیکرٹری صحت برہم ہوگئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ضلع بھر کو کل ہی ہنگامی بنیادوں پر ادویات فراہم کی جائیگی ہسپتالیں پیرامیڈیکس کی وجہ سے تباہ ہیں۔چھ مہینے کی مسلسل ہڑتال کی وجہ سے صحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔صحت کے شعبے میں کوئی پولٹیکل مداخلت اور پریشر برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے بہت جلد ڈاکٹر تعینات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کو ہڑتال کے بجائے ڈیوٹیاں ادا کرنی چائیے تاکہ عوام کی خدمت ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں