کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو تاحیات نااہل کرنا بہت سخت سزا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ جب ثابت نہیں کرسکتے تو کیوں کہتے ہیں ہر سیاستدان چور ہے، تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوتی تو سب سامنے آتا۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل سکسٹی تھری اے کی تشریح کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں 1970 سے اقتدار کی میوزیکل چیئرچل رہی ہے، کسی کو بھی غلط کام سے فائدہ اٹھانے نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کی کچھ شرائط مقرر کررکھی ہیں، سمجھتے ہیں انحراف ایک سنگین غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تا کہ ترقی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں