کراچی ، ملیر کینٹ میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالا گرفتار

کراچی(انتخاب نیوز) ملیر کینٹ پولیس نے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں اے ایس آئی محمد طاہر کی مدعیت میں بجرم دفعات171،170 کے تحت مقدمہ22/263 درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے دوران گشت وادی حسین قبرستان کے قریب سروس روڈ پر پیدل جاتے مشتبہ شخص کو روکا تو اس نے اپنا تعارف حساس ادارے کے میجر خالد کی حیثیت سے کراتے ہوئے وزیٹنگ کارڈ دیا جس پر میجر خالد آفس کمانڈر لکھا ہوا تھا، تلاشی کے دوران جیب سے شناختی کارڈ بنام ملک توقیر خالد ولد ملک شیردل خان برآمد ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار اور اس وقت رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے جس نے پلاٹوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کرکے بھاری رقم بھی وصول کی، ملزم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے زمینوں کی لین دین میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں