غازی یونیورسٹی کے اسٹڈی سرکل سے بے دخل طلبہ کو بحال کرنیکا مطالبہ

ڈیرہ غازی خان (انتخاب نیوز) غازی یونیورسٹی کی جانب سے آٹھ بلوچ طالبعلموں کو ایک اسٹڈی سرکل میں حصہ لینے پر یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا اور ابھی تک ان کے بحالی کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں دکھائی دے رہی۔ دوسری طرف یونیورسٹی کے پیپرز ہونے والے ہیں۔ اگر ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا گیا تو آٹھ طالبعلموں کا تعلیمی کیریئر تباہ ہوجائے گا، جن میں آٹھویں اور پانچویں سیمیسٹر کے طالبعلم شامل ہیں۔ یہاں ہم واضح کرتے ہیں کہ جب تک ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا جاتا یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کے پیپرز منعقد کرنے نہیں دیں گے۔ اگر جلد کوئی پیش رفت نہیں ہوتی یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں