سیاسی ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نواب ثناء زہری

خضدار:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سطح پر ترقی کا ایک اہم ویڑن رکھتی ہے اور ملک بھر کے پسے ہوئے عوام کو پسماندگی کی راہوں سے نکال کر ترقی یافتہ قوم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے علاقے کے باشعور پختہ سیاسی سوچ رکھنے والے معتبرین مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے جو ہماری صوبائی اور مرکزی قیادت پر عوام کا بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہیں ہیں زہری کے قبائلی راہنما میر عبدالواحد زہری اور انکی ساتھیوں کی شمولیت سے پارٹی علاقے میں مزید مضبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)میں زہری سے نئے شامل ہونے والے قبائلی راہنما میر عبدالواحد زہری سے ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کے دوران کیا نواب زہری نے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کی سوچ رکھنے والے افراد کی شمولیت سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیاسی ورکر پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میر عبدالواحد زہری پارٹی کا قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی اور ان کی علاقائی اثر رسوخ کی وجہ سے پارٹی کا ویڑن گھر گھر پہنچانے میں اہم مدد ملیں گے اس موقع پر میر عبدالواحد زہری نے چیف آف جھالاوان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ماضی میں بھی علاقے کے خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات کئے ہیں اور اائندہ بھی اس ہمدردانہ سوچ اور علاقے کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر قائدانہ صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں