حکومت شدید بحران پر پیر کوہ میں پانی مفت فراہم کرسکتی ہیں، عوامی حلقے
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہیضے کی وبا سے ہلاکتوں کے بعد مقامی اور بین الاقوامی امدادی ادارے اپنے کیمپ قائم کریں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے حکومت بلوچستان سے کہا ہے کہ پانی کے اس بحران میں جہاں لوگ مر رہے ہیں آپ پیرکوہ کے لوگوں کو مفت پانی فراہم کر سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ ہم صرف ایک ماہ کی ہنگامی امداد کی درخواست کر رہے ہیں۔ اپنے آپ کو بلوچستان حکومت کا ترجمان کہنے والے کو سوچنا ہوگا کہ مضر صحت پانی فراہمی کے باعث اب تک 15 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


