قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 16مئی تک ملتوی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 16مئی بروزسوموارشام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہدر اکرم درانی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کی کارروائی جاری تھی کہ جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والی رکن سائرہ بانونے کورم کی نشاندہی کردی اور یہ بھی کہا وہ مستقبل میں بھی ایساکرتی رہیں گی۔ ڈاپٹی سپیکر کی جانب سے ایوان میں موجود اراکین کی گنتی کروائی گئی تاہم کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی مزید کاروائی 16مئی بروز سوموار شام چار بجے تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


