سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی نے جلسہ کی جگہ تبدیل کردی

لاہور: مسیحی برادری کے احتجاج اور انتظامیہ کے ایکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ کی جگہ تبدیل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے سینیٹراعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اب سی ٹی آئی گراؤنڈ کے بجائے وی آئی پی گراؤنڈ میں ہوگا۔پریس کانفرنس میں شفقت محمود نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران سیالکوٹ آئیں گے،ہرصورت جلسہ ہوگا، ہمارےپرامن کارکنوں پرتشدد کیا گیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ خواجہ آصف کےکہنے پرانتظامیہ نےتشدد کیا،عثمان ڈاراور دیگررہنماؤں کوفوری رہاکیاجائے، انتظامیہ کےخلاف پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ تشدد اورآنسوگیس کی شیلنگ سےسیاسی بحران حل نہیں ہوگا، حکومت تشدد کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید نے کہا کہ اپنے لیڈرکی ہدایت پرپرامن ہیں، سیالکوٹ میں بدامنی پھیلانےکی کوشش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں