لو رلائی،پو لیس کی کاروائی،اسلحہ برآمد، ایک شخص کو گر فتار

لورالائی:لو رلائی پو لیس کی کاروائی ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کر کے ایک شخص کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ڈی پی او لورالائی اکبر علی بگٹی کے زیر نگرانی سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمدخان باتوزئی ہمراہ ملازمان سی آئی اے دوران چکنگ ایک شخص احسان اللہ ولد جاراللہ قوم ناصر سکنہ کلی ٹھٹی لورالائی سے ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ 13E آرمز آرڈینس درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں