جامعہ کراچی میں طالب علم پر تشدد کی تحقیقات کا حکم

کراچی(انتخاب نیوز)جامعہ کراچی میں جمعرات کے روز میں گیٹ کے پاس سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے طالب علم کیساتھ تلخ کلامی اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے،حکومت کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،تاہم طلبہ و دیگر عملہ کو بھی سیکورٹی اہکاروں سے تعاون کرنا چاہئے، واقعہ پروائس چانسلر جامعہ کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں