ڈیرہ بگٹی میں ہیضےکی وبا بے قابو، 5 افراد جاں بحق،ہمیں اپنےمیتوں کو غسل دینے کیلئے بھی پانی میسر نہیں ,علاقہ مکین
ڈیرہ بگٹی میں ہیضےکی وبا بے قابو، 5 افراد جاں بحق،ہمیں اپنےمیتوں کو غسل دینے کیلئے بھی پانی میسر نہیںعلاقہ مکین،بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضےکی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا، 3 روز میں متاثرہ افرادکی تعداد 910 تک پہنچ گئی، ہیضے سے اب تک پانچ افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان آغا صالح ناصرکا کہنا ہےکہ ادویات کی وافر مقدار پیرکوہ پہنچا دی گئی ہے، صورت حال کے پیش نظر 4 نئی میڈیکل ٹیمیں اور 10کیمپ قائم کر دیےگئے ہیں۔ آغا صالح ناصرکا کہنا ہےکہ ضلعے میں ہیضے کے ساتھ ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کے کیسز بھی ہیں، ضلعے میں سول اسپتال نہیں، رورل ہیلتھ سینٹر ہے جس کواپ گریڈ کیاجائےگا۔علاقہ مکینو کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی یتوں کو غسل دینے کیلئے بھی پانی میسر نہیں
Load/Hide Comments


