عامر لیاقت کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (آئی این پی )ڈاکٹرعامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا ایک اور ویڈیو کلپ سامنے آگیا جس میں ناقابل یقین انکشافات کیے گئے ہیں۔دانیہ کا ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر ایک اور الزام لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے ایک بار کہا تھا کہ ہم باہر جاکر ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑوں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔میزان کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو ہی جاتا ہے اس لیے شادی ہو گئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں