فیصل آبادمیں گرمی کے باعث ہزاروں مرغیاں ہلاک
فیصل آباد :فیصل آباد میں آگ اگلتے سورج کے باعث پولڑی فارمز سے دکانوں تک پہنچانے والی سپلائی گاڑیوں میں ہزاروں موغیاں موت کا شکار ہوگئیں۔ سپلائی میں کمی کے باعث شہر بھر میں چکن کے دام پانچ سو روپے تک جاپہنچے۔دکانداروں کے مطابق شدید گرمی کے باعث مرغیاں مررہی ہے جس کی وجہ سے شارٹیج ہورہی ہے اور قمیتوں میں اضافہ بھی اس وجہ سے ہورہا ہے۔پولڑی فارم مالکان کے مطابق شدید گرمی سے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments


