مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سازش کرنے والوں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کراکے محفوظ جگہ پر رکھوادی ہے،عمران خان
سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو عوام کے سامنے آئی گی جس میں سازش کرنے والے تمام افراد کے نام ہوں گے۔
سیالکوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ساڑھے 3 سال میں پوری کوشش کی جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے انہیں سزا دوں۔ انہوں نے عدلیہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں بڑی عجزی سے ایک سوال کرتا ہوں کہ آپ نے رات 12 بجے عدالت کھول دیں۔
Load/Hide Comments


