ریاست علیحدگی پسندوں کیساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کریں،ڈاکٹر مالک
تربت :نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جاری کرداہ اپنے بیان میں حالیہ دنوں ملک بھر سے بلوچ طبا کی جبری گمشدگیوں کے واقعات پر اپنے گہراے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے عمل سے بلوچستان کا مسئلہ مزید پیچیدگیوں کا شکار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جبکہ اسکا حل سیاسی طریقہ کار میں ہے نہ کہ طاقت کے استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طاقت کے استعمال سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہو سکتا تو یہ 20 سال قبل حل ہو چکا ہوتا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس پر زور دیا کہ ریاست علیحدگی پسندوں کیساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کریں اس ضمن میں سب سے پہلے سازگار نقاد اور اعتماد کا ماحول قائم کرنے کے لئے تمام لاپتہ افراد کو فوری منظر عام پر لاکر بازیاب کرائے۔
Load/Hide Comments


